محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں اور 12ستمبر کو رائل سیما کے بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ 11اور12ستمبر کوجنوبی ساحلی اے پی،شمالی ساحلی اے پی اور یانم کے علاقوں میں گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آئندہ 24گھنٹے،12ستمبر کو رائل سیما اور جنوبی ساحلی اے پی میں بارش کا امکان ہے۔آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوگی۔اس بلیٹن میں کہا گیا کہ تلنگانہ، ساحلی اے پی،یانم اور رائل سیما میں بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جنوب مغرب مانسون رائل سیما میں سرگرم اور تلنگانہ میں کمزور ہوگیا ہے۔اسی عرصہ کے دوران رائل سیما کے چتور میں بعض مقامات پر شدید بارش ہوئی۔