کانگریس رہنما محمد علی شبیر نے تلنگانہ کے وزیر کے تارک راما راو کو کھلےعام مباحثے کے لیے چلینج کیا۔
تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے کاماریڈی میں ٹی آرایس پارٹی کے کارکنوں کے اجلاس میں سینئر کانگریسی رہنما محمد علی شبیر پر نکتہ چینی کی تھی جس پر محمد علی شبیر نے کے ٹی آر کو کھلے عام بحث کیلئے چلینج کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے سوالوں کا جواب دینے میں ناکام رہے تو انہیں معذورت کرنی پڑے گی۔