تلنگانہ میں نظام آباد کے رکن پارلیمنٹ اروند نے اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی سے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں تفصیلی ملاقات کی۔
اطلاعات کے مطابق اروند کی گذشتہ منگل کو شادی کی سالگرہ تھی، اسی مناسبت سے انھوں نے ارکان خاندان کے ساتھ مودی سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپینز کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی کی یادگار ملاقات
اروند جو لوک سبھا میں تلنگانہ کے نظام آباد حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں، نے کہا کہ وزیر اعظم نے ان کے بچوں سمانیو (12) اور رودرکش (4) کے ساتھ کافی وقت گزارا۔ نریندر مودی نے چھوٹے بیٹے رودرکش کے ساتھ کھیلا اور بڑے بیٹے سمانیو سے تعلیم اور کھیلوں میں دلچسپی کے بارے میں معلومات حاصل کی۔
یو این آئی