حیدرآباد کے تاریخی جامع مسجد چوک میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مسجد چوک کے صدر منور حسین، ماہر تعلیم محمد معظم، عبدالعظیم (سابق ایم آر او)، سعید ذاکر (ڈائریکٹر سالار جنگ میوزیم)، علی مسقطی سماجی کارکن اور دیگر لوگوں نے شرکت کی اور تاریخی مسجد چوک پر ماڈرن تعلیم کا مرکز قائم کیا۔
اس موقع پر صدر مسجد چوک منور حسین نے کہا کہ 8 ویں جماعت سے 12 ویں جماعت تک کے طلبا کے لیے آن لائن کلاسز مفت فراہم کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی اسلامی تعلیمات بھی دی جائیں گی۔