حیدرآباد: محمد خواجہ مجیب الدین کو تلنگانہ اردو اکیڈمی کا صدر مقرر کیا گیا ہے، یہ عہدہ تین سال کا ہوگا۔ خواجہ مجیب الدین کا تعلق کاماریڈی سے ہے اور وہ فی الحال کاماریڈی ضلع کے ٹی آر ایس صدر بھی ہیں۔ وزیراعلیٰ چندرشیکھر راو نے ان کے نام کی منظوری دے دی ہے اور حکومت نے سرکاری احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ MK Mujeebuddin Appointed as President of TSUA
Telangana Urdu Academy: مجیب الدین کو تلنگانہ اردو اکیڈمی کا صدر مقرر کیا گیا
محمد خواجہ مجیب الدین MK Mujeebuddin کو تلنگانہ اردو اکیڈمی کا صدر مقرر Telangana Urdu Academy President کیا گیا ہے۔ خواجہ مجیب الدین کا تعلق کاماریڈی ضلع سے ہے اور وہ فی الحال کاماریڈی کے ٹی آر ایس صدر بھی ہیں۔ Telangana Urdu Academy
واضح رہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی ایک خود مختار ادارہ ہے، اس کے قیام کا بنیادی مقصد ریاست میں اردو زبان و ادب کے تحفظ و ترویج، ترقی اور فروغ کے لئے کام کرنا ہے۔ اردو اکیڈمی کی سرگرمیاں ادبی، تعلیمی، تہذیبی اور ثقافتی ہیں۔ حکومت تلنگانہ اردو زبان و ادب اور تہذیب تحفظ اور ترقی کے علاوہ اردو گھر، شادی خانوں کی تعمیر کے لئے فنڈز منظور کرتی ہے۔ MK Mujeebuddin Appointed as President of TSUA
یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ اردو اکیڈمی کے ڈائریکٹر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ