سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم پر سرگرم تارک راما راو جو حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذار صدر و وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند ہیں نے اس خصوص میں راجہ سنگھ کے اس متنازعہ ویڈیو کو ٹی آر ایس کے کرشنا نامی کارکن کی جانب سے کئے گئے پوسٹ پر ردعمل ظاہر کیا۔ Minister KTR gives strong counter to BJP MLA Raja Singh
اس49 سکنڈ کے ویڈیو جس کو اب تک کئی افراد نے دیکھا ہے میں راجہ سنگھ نے بی جے پی کو ووٹ نہ دینے والوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یوگی نے جے سی بی / بُلڈوزر منگوالئے ہیں۔یہ بلڈورزس اترپردیش کی سمت نکل چکے ہیں، جن افراد نے یوگی کی حمایت نہیں کی،انتخابات کے بعد ان علاقوں کی نشاندہی کی جائے گی۔
انہوں نے ویڈیو کے آخر میں کہا تھا”پتہ ہے نہ کہ جے سی بی اور بلڈوزر کس استعمال میں آتے ہیں؟ وہ اترپردیش کے ان غداروں سے یہ کہنا چاہتے ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ یوگی دوبارہ وزیراعلی نہ بنے، اگر اترپردیش میں رہنا ہے تو یوگی کہنا ہوگا، ورنہ اترپردیش چھوڑ کربھاگنا ہوگا“۔