تلنگانہ کےوزیر بلدی نظم ونسق و ٹی آرایس کے کارگذار صدر تارک راما راو کو فارم ہاوز معاملے میں ریاستی ہائی کورٹ نے راحت دی ہے۔
رنگاریڈی ضلع کے جنواڑہ میں واقع فارم ہوز کی تفصیلات فراہم کرنے نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی)کی نوٹس کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔
اس عرضی کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے این جی ٹی کے احکام پر اسٹے لگایا۔اس فارم ہاوز پر ملکاجگری کے رکن پارلیمان و تلنگانہ کانگریس کے کارگذارصدر ریونت ریڈی نے این جی ٹی سے شکایت کی تھی یہ فارم ہوزجی او111کی خلاف ورزی ہے جس کے مطابق ممنوعہ زون میں اس کی تعمیر کی گئی ہے۔