اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muharram Procession اکبر الدین اویسی کا بی بی کے الاوہ کا دورہ - people attend in hyderabad muharram procession

ریاست تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد کا محرم اپنی تہذیب اور روایات کے سبب دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں سے بلا لحاظ مذہب و ملت عوام حیدرآباد پہنچ کر عقیدت و احترام سے جلوس میں شامل ہوتے ہیں۔ Muharram Procession

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jul 29, 2023, 9:29 AM IST

Updated : Jul 29, 2023, 11:51 AM IST

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی نے آج عاشورہ خانہ بی بی کا الاوہ دبیر پورہ کا دورہ کرتے ہوئے محرم کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے علم بی بی پر ڈھٹی پیش کی اور تبرکات حاصل کئے۔ اکبر الدین اویسی کو الاوہ بی بی کے انتظامات سے واقف کرایا گیا ۔بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اکبر الدین اویسی نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی تمام عاشور خانوں میں نقائص سے پاک انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عاشور خانوں اور انجمنوں کے لئے وقف بورڈ نے 18 لاکھ روپئے جاری کئے جن کے ذریعہ سبیلوں اور دیگر سہولتوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Muharram Procession

اکبر الدین اویسی نے کہا کہ علم بی بی کے مرکزی جلوس کے انتظامات کے سلسلہ میں تمام سرکاری محکمہ جات کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اکبر الدین اویسی نے کہا کہ حیدرآباد کا محرم اپنی تہذیب اور روایات کے سبب دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں سے بلا لحاظ مذہب و ملت عوام حیدرآباد پہنچ کر عقیدت و احترام سے جلوس میں شامل ہوتے ہیں۔ جلوس ہندو مسلم اتحاد کا عملی نمونہ ہے اور امام حسین سے عقیدت میں مسلمانوں کے ساتھ دیگر طبقات بھی برابر کے شریک ہیں۔

مزید پڑھیں: بی بی کے علم کے جلوس کی تاریخ

واضح رہے کہ حیدرآباد میں دس محرم الحرام عاشورہ کے دن حیدرآباد کے مشہور بی بی کے علم کےلئے حکومت کی جانب سے انتظامات اور فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔ اس جلوس کو دیکھنے کے لئے بلا لحاظ مذہب و ملت افراد نہ صرف حیدرآباد بلکہ اطراف واکناف سے لوگ آتے ہیں۔

Last Updated : Jul 29, 2023, 11:51 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details