اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ کے مسلمانوں کی تعلیمی اور معاشی حالت، ماہرین کا اجلاس منعقد - ماہرمعاشیات

اسدالدین اویسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں مسلم طلباء تعلیمی میدان میں ہندو اور پسماندہ طبقے سے پیچھے ہیں- مسلم طبقے کے بچے پرائمری اور ماڈل اسکول کی تعلیم کے بعد تعلیم ترک کردیتے ہیں- کیونکہ اعلیٰ تعلیم کے اخراجات برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے- جس کی وجہ سے طلبہ وطالبات کو تعلیم ترک کرنا پڑتا ہے-

تلنگانہ کے مسلمانوں کی تعلیمی اور معاشی حالت، ماہرین کا اجلاس منعقد
تلنگانہ کے مسلمانوں کی تعلیمی اور معاشی حالت، ماہرین کا اجلاس منعقد

By

Published : Sep 27, 2021, 9:47 PM IST

مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے حیدرآباد کے نامپلی میں واقع فنکشن ہال میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں معروف سماجی شخصیتیں اور ماہرین نے شرکت کی۔

تلنگانہ کے مسلمانوں کی تعلیمی اور معاشی حالت، ماہرین کا اجلاس منعقد

اس موقع پر اسدالدین اویسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں مسلم طلباء تعلیمی میدان میں ہندو اور پسماندہ طبقے سے پیچھے ہیں- مسلم طبقے کے بچے پرائمری اور ماڈل اسکول کی تعلیم کے بعد تعلیم ترک کردیتے ہیں- کیونکہ اعلیٰ تعلیم کے اخراجات برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے- جس کی وجہ سے طلبہ وطالبات کو تعلیم ترک کرنا پڑتا ہے-

ریاست تلنگانہ میں مسلمان تعلیمی میدان میں بی سی، ہندو و دیگر طبقات کے مقابلے میں 4 فیصد کم ہے-

مسلم طبقہ روزگار میں صرف 4 فیصد ہیں- بھاسکر کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ریاست تلنگانہ میں مسلم طبقہ میں 18 ہزار سے زائد ایسے خاندان ہیں جو روزانہ 100 روپے کی آمدنی ہیں- اویسی نے کہا کہ ایسے پسماندہ طبقہ کو حکومت 18 سو کروڑ روپے منظور کرتے ہوئے ایک خاندان کو 10 لاکھ روپے کی امداد کریں-

انہوں نے کہا کہ مسلمان تعلیمی میدان اور روزگار میں دوسرے طبقات کے مقابلے میں 4 فیصد ہیں- انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اقلیتی بجٹ کا استعمال کرتے ہوئے مسلم طبقے کو تعلیم اور روزگار فراہم کریں- اس موقع پر ماہر معاشیات پروفیسر عامر اللہ خان نے بھی خطاب کیا-

ABOUT THE AUTHOR

...view details