مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبائی مرض کورونا کے 414 نئے کیس سامنے آئے ہیں جن میں 18 مریض دم توڑ چکے ہیں۔یہ معلومات ہیلتھ حکام نے دی ہے۔
تمام ضلعی صدر دفاتر سے یو این آئی کے ذریعہ موصولہ تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں بیڈ ضلع سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 176 نئے کیسز درج ہوئے اور آٹھ افراد کی موت ہوگئی۔
اس کے بعد جالنا میں 23 نئے کیسز اور چار افراد فوت ہوئے جبکہ اورنگ آباد میں 66 نئے کیسز اور تین اموات کی خبریں آئیں ، لاتور میں 50 نئے کیسز اور ایک موت ، عثمان آباد میں 46 نئے کیس اور ایک موت جبکہ پربھنی میں 36 نئے کیسز سامنے آئے اور ایک شخص کی موت ہوئی۔