اردو

urdu

ETV Bharat / state

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، اردو طلبا کے شاندار مستقبل کی ضامن - مولانا ابولکلام آزاد

تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں واقع مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) کو آزاد بھارت کی پہلی مرکزی اردو یونیورسٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ مانو ملک کے طول و عرض میں پھیلے اردو طلبا و طالبات کے لیے بہترین تعلیمی ادارے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ پیش ہے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی پر تفصیلی رپورٹ:

manuu campus ;batter future for urdu students
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، اردو طلبا کے شاندار مستقبل کا ضامن

By

Published : Nov 12, 2020, 2:02 PM IST

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو عرف عام میں (مانو) بھی کہا جاتا ہے۔ ایم اے این یو یو (مانو) کو سنہ 1998 ایکٹ کے تحت ریاست تلنگانہ کے دارالحکو مت حیدرآباد میں قائم کیا گیا۔

اس یونیورسٹی کو بھارت کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ یہ بھارت کی پہلی واحد سنٹرل اردو یونیورسٹی ہے جہاں مکمل طور پر تعلیم بذریعہ اردو زبان دی جاتی ہے۔

اس یونیورسٹی کی سب سے بڑی خوبصورتی اس کی رنگا رنگی ہے۔ یہاں جموں و کشمیر، دہلی، آسام، اترپردیش، مدھیہ پردیش، بہار سے لے کر بنگال اور جنوبی ریاستوں کے طلبا و طالبات یہاں زیرتعلیم ہیں۔

مانو کے موجودہ چانسلر فیروز بخت ہیں وائس چانسلر ایوب خان ہیں تقریبا سات ڈین ہیں۔

ہر شعبہ میں پروفیسرس اور اسسٹنٹ پروفیسرس موجود ہیں۔

مانو کا پورا کیمپس تقریباً دو ہزار مربع گز پر مشتمل ہے جس میں کشادہ اور ہوادار، فضائی آلودگی سے پاک مجموعی اعتبار سے 24 ڈپارٹمنٹ ہیں۔ جس میں خاص طور سے اردو، انگریزی زبان و ادب، انجینئرنگ، سوشل ورک، جرنلزم کے شعبے میں گریجویشن اور ماسٹرس کے علاوہ پی ایچ ڈی تک کی تعلیم کا خاص نظم ہے۔

مولانا آزاد سنٹرل پارک

طلبا اور طالبات کے لئے رہائشی سہولیات بھی یہاں بدرجہ اتم موجود ہے جس میں دو گرلز ہاسٹل اور چار بوائز ہاسٹلز ہیں۔ اس کے علاوہ فزیکل فٹنس کیلئے طلبا و طالبات کیلئے علیحدہ جم ہال کا بھی انتظام ہے جہاں وہ ورزش کرکے خود کو فِٹ رکھ سکتے ہیں۔

مانو میں کئی لائبریریز بھی ہیں جس میں سب سے بڑی لائبریری کو سینٹرل لائبریری کہا جاتا ہے۔ جو دو فلور پر مشتمل ہے۔ گراونڈ فلور پر طلبا و طالبات کے پڑھنے کیلئے بڑے ہالز موجود ہیں جبکہ فرسٹ فلور پر ڈیجیٹل لائبریری ہے جہاں پر کمپیوٹر، پرنٹر، مفت وائی فائی جیسی سہولیات موجود ہیں۔

مانو انتظامیہ کے مطابق یہاں غیر نصابی سرگرمیاں کا اہتمام بھی بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے تاکہ طلبا و طالبات کی انفرادی صلاحیتوں کو نکھارا جاسکے۔

کھیل کود کی سرگرمیوں کیلئے ایک وسیع میدان ہے جہاں بچے تعلیمی اوقات کے علاوہ مختلف کھیلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ کھیل کود کی سرگرمیوں میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے خاص طور پر کوچ بھی موجود ہیں جو بچوں کو باضابطہ طریقہ سے ٹریننگ دیتے ہیں۔ یونیورسٹی سطح پر اور ریاستی سطح پر مقابلہ کیلئے انہیں تیار کرتے ہیں۔

فنون لطیفہ، ڈرامہ اور اداکاری میں دلچپسی رکھنے والوں کیلیے ڈرامہ کلب تشکیل دیا گیا ہے۔ جس میں ڈراموں سے دلچسپی رکھنے والے طلبا و طالبات کو سکرپٹ رائٹنگ سے لے کر اسے ڈائرکٹ کرنے، اداکاری اور اسٹیج کی باریکیوں کو بھی سکھاتے ہیں۔

مانو میں دو تقاریب کافی شاندار طریقے سے یونیورسٹی کی سطح پر منایا جاتا ہے۔ آزاد ڈے اور جشن بہاراں۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو)

آزاد ڈے دراصل مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر منایا جاتا ہے جس کی تیاریاں یکم نومبر سے شروع ہو جاتی ہیں۔ یہ جشن گیارہ نومبر تک پورے جوش وخروش سے منایا جاتا ہے جس میں ہر دن کو الگ الگ نام سے موسوم کیا گیا ہے ۔ جیسے بلڈڈونیشن ڈے، رنگ ترنگ اور آزاد ڈے۔

بلڈ ڈونیشن ڈے کے موقع پر طلبا و طالبات کی ایک بڑی تعداد خون کا عطیہ کرتی ہے اور اس کے ذریعہ معاشرے کی خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا جاتا ہے۔

تحریری و تقریری کے شعبوں میں ماہر بنایا جا تا ہے۔ گیارہ نومبر کے دن نمایاں کامیابی درج کرنے والے طلبا و طالبات کے مابین انعامات تقسیم کئے جاتے ہیں۔

یہاں کے سینکڑوں طلبا و طالبات نے نیٹ (این ای ای ٹی) جے آر ایف اور ایس آر ایف جیسے مقابلہ جاتی امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری و ساری ہے۔

ہزاروں کی تعداد میں طلبا و طالبات یہاں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملک اور بیرون ملک اعلی عہدوں پر فائز ہیں اور اپنے ادارے کا نام پوری دنیا میں روشن کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details