اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک شخص کے کرشماتی طور پر حادثہ میں محفوظ رہنے کا ویڈیو وائرل

یہ حادثہ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے پوتی ریڈی پالیم علاقہ میں پیش آیاجس کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگیا۔

man miraculously escapes accident in telangana, admitted in hospital
ایک شخص کے کرشماتی طور پر حادثہ میں محفوظ رہنے کا ویڈیو وائرل

By

Published : Feb 27, 2020, 1:09 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 5:58 PM IST

جنوبی ریاست تلنگانہ میں سڑک عبور کرنے والے ایک شخص کے کرشماتی طورپر حادثہ میں محفوظ رہنے کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔

تلنگانہ میں دو تیز رفتار لاریوں کا تصادم ہوا جس میں یہ شخص بچ گیا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ شخص اپنے ہاتھ میں بیگ لئے قومی شاہراہ کو عبور کررہا تھا اور اس کے پیچھے کیا ہو رہا ہے،اس کا باخبر نہیں تھا۔ یہ سڑک سنسان تھی کیونکہ صبح کا وقت تھا۔ اچانک ہی دو تیز رفتار لاریاں وہاں آگئیں جن کا تصادم ہوگیا اور اس حادثہ میں وہ ان کے درمیان میں آنے سے بچ گیا۔

یہ حادثہ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے پوتی ریڈی پالیم علاقہ میں پیش آیاجس کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق ایک لاری ظہیرآباد سے حیدرآباد کی سمت جارہی تھی جبکہ اسی وقت دوسری لاری مخالف سمت سے آرہی تھی۔ دونوں تیز رفتار لاریوں کا تصادم ہوگیا جس کے ساتھ ہی راہگیر اپنے آپ کو بچانے کے لئے دوڑ پڑے۔ سنگاریڈی پولیس نے کہا کہ ایک ڈرائیور اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 5:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details