اردو

urdu

ETV Bharat / state

مجلس اتحادالمسلمین سیکولر جماعت ہے: اسد اویسی - اسد اویسی نے انتخابی مہم چلائی

ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے جی ایچ ایم سی انتخابی مہم کے دوران کہا کہ مجلس نے ڈویژن پرانے پل سے راج موہن کو تیسری مرتبہ امیدوار کی حیثیت سے ٹکٹ دیا اور کئی حلقوں سے ہندوؤں کو ٹکٹ دیا ہے۔

مجلس اتحادالمسلمین سیکولر جماعت ہے: اسد اویسی
مجلس اتحادالمسلمین سیکولر جماعت ہے: اسد اویسی

By

Published : Nov 25, 2020, 7:17 AM IST

حیدرآباد میں جی ایچ ایم سی انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں بی جے پی کے 4 ارکان پارلیمان ہیں اور ایک مرکزی وزیر رہنے کے باوجود حیدرآباد میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کوئی امداد نہیں دی گئی۔

ریاستی بی جے پی صدر بنڈی سنجے ان انتخابات کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مجلس اتحاد المسلمین ایک سیکولر پارٹی ہے۔ مجلس نے ڈویژن پرانے پل سے راج موہن کو تیسری مرتبہ امیدوار کی حیثیت سے ٹکٹ دیا اور کئی حلقوں سے ہندوؤں کو ٹکٹ دیا۔

انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ایک بھی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیتی ہے اور ملک میں نفرت کی سیاست کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد میں روہنگیا ووٹرز: بی جے پی کو اسدالدین اویسی کا چیلنج

ABOUT THE AUTHOR

...view details