اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ کے باسر میں لاک ڈاون - گرام پنچایت کی قرارداد

باسر کے قریب مہاراشٹر کے دھرم آباد، تلنگانہ کے نظام آباد میں کورونا کے معاملات میں اضافے کے نتیجہ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

تلنگانہ کے باسر میں لاک ڈاون
تلنگانہ کے باسر میں لاک ڈاون

By

Published : Jul 25, 2020, 12:34 PM IST

تلنگانہ کے ضلع نرمل کے باسر منڈل مرکز میں تاجرین کی جانب سے اپنے طورپرآٹھ دن کے لئے اپنے طورپر لاک ڈاون نافذ کیاگیا ہے۔گرام پنچایت کے عہدیداروں نے اس خصوص میں فیصلہ کیا ہے۔

باسر کے قریب مہاراشٹر کے دھرم آباد،تلنگانہ کے نظام آباد میں کورونا کے معاملات میں اضافہ کے نتیجہ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاک ڈاون کے دوران تمام قسم کے دکانات،تجارتی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔گرام پنچایت نے اس فیصلہ کے سلسلہ میں قرارداد منظور کی ہے۔شراب کی دکانات کے ماسوا تمام دیگر ضروری اشیا،کرانے کی دکانات صبح 6بجے سے 11بجے تک ہی کھلی رہیں گی۔گرام پنچایت کے عہدیداروں نے تمام افراد اورنوجوانوں سے اس پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر حیدرآباد شہر میں بھی کچھ دن تاجرین نے رضاکارانہ بند کیا تھا۔ تاہم احتیاط کے ساتھ ساتھ روزگار اور روز مرہ معمولات کو پورا کرنے کے لیے دوبارہ دکانیں کھول دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:بقیہ رقم ادا نہ کرنے پر لاش کو اہل خانہ کے حوالے کرنے سے انکار

ABOUT THE AUTHOR

...view details