اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد کےمختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش

جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں اور ڈی آر ایف اہلکاروں کو شہر میں غیر موسمی بارشوں کے بارے میں چوکس کردیا گیا۔ ریاست بھر میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔

حیدرآباد کےمختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش
حیدرآباد کےمختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش

By

Published : Apr 14, 2021, 9:14 AM IST

حیدرآباد میں بدھ کی صبح اولین ساعتوں میں بارش شروع ہوگئی۔ حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی جس کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے۔

پنجہ گٹہ، خیرت آباد،ایرم منزل، امیرپیٹ، ایس آر نگر، کرمن گھاٹ، چمپا پیٹ، آئی ایس سدن، میرپیٹ، سنتوش نگر، میاں پور، ایل بی نگر ونستھلی پورم،حیات نگر میں بارش ہوئی ہے۔بعض علاقوں میں گرج وچمک دیکھی گئی۔

جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں اور ڈی آر ایف اہلکاروں کو شہر میں غیر موسمی بارشوں کے بارے میں چوکس کردیا گیا۔ ریاست بھر میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا، میدک، وقارآباد، کریم نگر، سنگاریڈی، رنگاریڈی اور پیدا پلی جیسے علاقوں میں 25 سے 30 ملی میٹر بارش ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details