اردو

urdu

ETV Bharat / state

وکیل جوڑے کے قتل کی واردات، وکلا کا احتجاجی مظاہرہ - تلنگانہ کی خبریں

بارایسوسی ایشن۔نرمل ضلع کی جانب سےاس مظاہرہ کا اہتمام کیاگیا جس میں وکلا کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ان وکلا نے وکیل جوڑے کے قتل کی واردات کی شدید مذمت کی اور خاطیوں کو سخت سزا کا مطالبہ کیا۔

وکیل جوڑے کے قتل کی واردات، وکلا کا احتجاجی مظاہرہ
وکیل جوڑے کے قتل کی واردات، وکلا کا احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Feb 25, 2021, 2:24 PM IST

وکیل جوڑے کے بڑی ہی بے دردی سے قتل کی واردات کے خلاف تلنگانہ کے منتھنی کورٹ کے قریب وکلا نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بارایسوسی ایشن۔نرمل ضلع کی جانب سے اس مظاہرہ کا اہتمام کیاگیا جس میں وکلا کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ان وکلا نے وکیل جوڑے کے قتل کی واردات کی شدید مذمت کی اور خاطیوں کو سخت سزا کا مطالبہ کیا۔

ان وکلا نے امبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت بھی پیش کیااور وکلا کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی ضرورت پر زور دیااور کہا کہ جس طرح مدھیہ پردیش حکومت نے وکلا برادری کے تحفظ کے لئے قانون ساز ی کی ہے اسی طرح تلنگانہ میں بھی وکلا کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی جانی چاہئے۔انہوں نے وکیل جوڑے کے قتل کی واردات کی سی بی آئی جانچ کا بھی مطالبہ کیا۔

ساتھ ہی اس جوڑے کے ارکان خاندان کو دس کروڑروپئے معاوضہ کی ادائیگی کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔ان وکلا نے اس واردات کے خلاف نعرے بازی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details