اس سلسلے میں نیا اعلامیہ جاری ہو چکا ہے اور 15 اپریل سے درخواستیں داخل کرنے کا عمل جاری ہے۔
پہلی مرتبہ اردو میں لا سیٹ - منظوری
حکومت نے پہلی مرتبہ 2019 میں لاء سیٹ کےاہلیتی امتحان اردو زبان میں لکھنے کی منظوری دی تھی۔اور اب ایک بار پھر اردو طبقہ کو یہ موقع ملا ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے ماہر قانون داں ساجد معراج سے بات چیت ،متعلقہ تصویر
20 مئی کو ریاست آندھرا پردیش وتلنگانہ میں امتحان ہوگا،درخواستیں آن لائن داخل کی جا سکتی ہے۔ تلنگانہ و آندھر پردیش میں جملہ 16 علاقائی آن لائن مرکز کیے گئے ہیں۔
جن میں حیدرآباد مغرب، حیدرآباد شمال، حیدرآباد وسط، حیدرآباد مشرق، حیدرآباد جنوب، مشرق کریم نگر، کھمم، نلگنڈہ، محبوب نگر، ورنگل، نظام آباد، ویشاکھاپٹنم، کرنول اور کوداڑ، شامل ہے۔