حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں منگل کو اس وقت افراتفری مچ گئی جب کئی ٹریڈ یونینوں کے قائدین نے اسمبلی احاطے کو گھیرنے کرنے کی کوشش کی۔Telangana Assembly
اندرا پارک سے نکالی گئی ریلی میں مختلف ٹریڈ یونینوں کے لیڈران کی ایک بڑی تعداد اسمبلی احاطے کے باہر پہنچ گئی اور حکومت کی طرف سے وعدہ کیے گئے تنخواہ کے پیمانے میں اضافے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس دوران پولیس نے ٹانک بنڈ، رابندر بھارتی اور تیلگو تلی فلائی اوور پر مزدور قائدین کو لاٹھی چارج سے منتشر کیا اور کچھ قائدین کو حراست میں لے لیاگیا۔