اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ٹی آر ایس حکومت ہمہ گیر ترقی کے لیے سنجیدہ ہے'

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ شہر حیدرآباد کے اُپل اور ناچارم علاقوں میں پانچ آئی ٹی پارکس قائم کئے جائیں گے جو 25 لاکھ مربع فیٹ پر ہوں گے۔ ان کے ذریعہ راست طور پر 30 ہزار افراد کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔

KTR speaking at the Hyderabad Grid Development meeting in Uppal
حیدرآباد گروپس ان ڈسپرشن پالیسی کی تیاری: کے ٹی آر

By

Published : Jul 15, 2020, 8:15 PM IST

کے ٹی آر نے اُپل کے این ایس ایل ایرئینا میں صنعتی پارکس کو آئی ٹی پارکس میں تبدیل کرنے کی منظوری کے مکتوبات حوالے کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جلد ہی حیدرآباد گروپس ان ڈسپرشن پالیسی تیار کرے گی تاکہ شہر کے مشرقی علاقہ کی سمت زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے مواقع کی طرف راغب کیاجاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کو کابینہ کی منظوری کا انتظار ہے۔ اس کے ذریعہ حیدرآباد کی ترقی کو یقینی بنایاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ حکومت مناسب انفراسٹرکچر کے ساتھ روزگار کے مواقع میں اضافہ کرے گی اور ساتھ ہی رہائشی مواقع میں بھی اضافہ کیاجائے گا۔

شہر کا مشرقی علاقہ اُپل اور اطراف کے علاقہ پر مشتمل ہے جس میں پہلے ہی جین پیاکٹ اور انفوسس جیسی کمپنیاں کام کررہی ہیں۔ ساتھ ہی اس علاقہ میں کئی چھوٹی، اوسط اور بڑی کمپیناں بھی کام کررہی ہیں۔ اس قدم سے حیدرآباد کے اس علاقہ میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیداہوں گے۔کے تارک راما راو نے کہا کہ میٹرو ریل سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ریاستی وزیر نے کہا کہ مختلف شراکت داروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیاجائے گاتاکہ شہر کے اس مشرقی علاقہ کی ضروریات کا خیال رکھاجاسکے۔ اُپل اور ناراپلی کے درمیان ایک اسکائی واک اور عنبرپیٹ سے رامنتاپور کے درمیان ایک فلائی اوور کی تعمیر کا کام کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کے شعبہ میں حیدرآباد ترقی کررہا ہے۔

ایم ایم ٹی ایس خدمات رائے گری تک چلائی جائیں گی جس سے مشرقی راہداری تک روزگار کے مواقع کے امکانات پیداہوں گے۔ وزیر اعلی کے چندر شیکھرراو نے مختلف محکمہ جات کو ہدایت دی کہ وہ حیدرآباد میں انفراسٹرکچر کے کام انجام دیں تاکہ اس کی ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنایاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ آلودگی والی صنعتیں آوٹر رنگ روڈ علاقہ سے ہٹائی جائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details