اردو

urdu

ETV Bharat / state

زیادہ بجلی بلز مسئلے پر کے ٹی آر کا ردعمل

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ 'بجلی کے زائد بلز کے معاملے کو وہ وزیر بجلی جگدیش ریڈی کے سامنے رکھیں گے۔'

زیادہ بجلی بلز مسئلے پر کے ٹی آر، کا ردعمل
زیادہ بجلی بلز مسئلے پر کے ٹی آر، کا ردعمل

By

Published : Jun 8, 2020, 3:37 PM IST

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ 'بجلی کے زائد بلز کے معاملے کو وہ وزیر بجلی جگدیش ریڈی کے سامنے رکھیں گے۔'

ابھیشیک پانڈے نامی ایک شخص نے ان کو کئے گئے ٹویٹ میں شکایت کی تھی کہ مئی کے مہینہ کا بل ادا کرنے کے باوجود بھاری بجلی کا بل وصول ہوا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی تھی کہ کئی افراد کو اسی طرح بھاری بلز مل رہے ہیں جس سے ان کو کافی تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راو جو ریاست کے وزیراعلی کے چندر شیکھرراو کے فرزند و ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذار صدر بھی ہیں نے کہا کہ 'کچھ دنوں سے زائد بجلی کے بلز بھیجنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔' انہوں نے کہا کہ 'وہ اس مسئلہ کو وزیر بجلی اور ان کی ٹیم کے عہدیداروں کے ساتھ اٹھائیں گے۔'

واضح رہے کہ ریاست کے کئی شہریوں نے شکایت کی ہے کہ ان کو زائد بلز مل رہے ہیں۔یہ بلز لاک ڈاون میں نرمی کے بعد جاری کئے جارہے ہیں جس سے ان کا مشکل صورتحال کاسامنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details