چھ لین والے شیخ پیٹ فلائی اوور کو ریاستی حکومت کے باوقار اسٹریٹیجک روڈ ڈیولپمنٹ پلان (ایس آرڈی پی) کے تحت 333.55 کروڑ روپئے کے تخمینی صرفہ سے تیار کیاگیا ہے۔ اس فلائی اوور کا آغاز ٹولی چوکی،گیلکسی تھیٹر سے ہوتا ہے اور اختتام ملکم چیرو پر ہوتا ہے۔ یہ فلائی اوور اویو کالونی، شیخ پیٹ اور وسپر ویلی سے گذرتا ہے۔
اس فلائی اوور سے ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے اور ریتی باولی۔گچی باؤلی روٹ استعمال کرنے والوں کا وقت بھی بچ سکے گا۔ یہ فلائی اوور شہر حیدرآباد میں پی وی این آر ایکسپریس کے بعد دوسرا بڑا فلائی اوور ہے۔ آئی ٹی ہب، ہائی ٹیک سٹی، فائنانشیل ڈسٹرکٹ کے علاقوں میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کو دیکھتے ہوئے فلائی اوور تعمیر کیا گیا ہے تاکہ ٹریفک مسائل کو دور کیاجاسکے۔