تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے وزیر شہری ہوابازی ہردیپ سنگھ پوری سے درخواست کی کہ مسقط سے حیدرآباد کیلئے فلائٹس چلائی جائیں تاکہ وہاں بغیر تنخواہ اور ضروری اشیا کے بغیر رہنے والے مایوس افراد کو واپس لایاجائے۔
راو نے یہ درخواست ان کو ٹوئیٹر پر موصول ایک ویڈیو کے جواب میں کی جس میں تلنگانہ کے ضلع کریم نگر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ان سے کہا کہ 'اس کو دو برس اور تین ماہ سے وہاں تنخواہ نہیں مل رہی ہے'۔
اس سے شکایت کی ہے کہ 'اس کو غذا کے لئے بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑرہا ہے اور وطن واپسی کے لئے کوئی فلائٹ بھی نہیں ہے۔تمام فلائٹس صرف کیرل تک ہی چلائی جارہی ہیں'۔
وائرل 44 سکنڈ کے اس ویڈیو میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ نظر آنے والا کریم نگر سے تعلق رکھنے والا سرینواس کہہ رہا ہے کہ 'لاک ڈاون کی وجہ سے اس ہوٹل جس میں وہ کام کرتا ہے، بند ہوگئی ہے جس کے بعد اس کو اور دیگر کو کافی مشکلات کا سامنا ہے'۔
اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راونے شہری ہوابازی کے وزیر سے ٹوئیٹر پر یہ درخواست کی۔