تلنگانہ تحریک کے روح رواں پروفیسر کودنڈا رام نے کورونا وائرس کے پیش نظر ریاست کے ہرخاندان کو نومبر کے مہینے تک 7500 روپئے کا مفت راشن فراہم کرنے حکومت سے مطالبہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت روزگار سے محروم افرادکو سہارا دینا انتہائی ضروری ہے۔ اس ضمن میں انھوں نے کہا کہ اگلے ماہ کی دو تاریخ کو ورچول رچا بنڈہ پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ جس میں ریاست کی عوام کو شرکت کرنے کی اپیل کی۔
کودنڈارام نے کہا کہ کورونا کو روکنے میں ریاست اور مرکزی حکومت ناکام ہوگئی ہے، اس لیے کل جماعتی ورچول راونڈ ٹیبل کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔