مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی کو مرکزی وزرات میں ترقی دینے کا امکان ہے۔ کابینہ میں توسیع کے پیش نظر کشن ریڈی حکومت کے ایماء پر وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ پہنچے۔ بتایا جارہا ہے کہ کشن ریڈی کو مرکزی کابینہ میں ترقی دی جائے گی۔
کشن ریڈی کابینہ میں توسیع کے پیش نظر وزیر اعظم کی رہائش گاہ آنے کی کال پر روانہ ہوئے۔