اردو

urdu

By

Published : Oct 8, 2022, 2:31 PM IST

ETV Bharat / state

Khwaja Gareeb Nawaz Association نئی نسل کو اسوہ حسنہ کی روشنی میں ڈھالنے کے عزم

حضرت خواجہ غریب نواز ویلفیر اسوسی ایشن مہاراشٹرا کے حیدرآباد برانچ نے میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پرانسانیت، امن، پیار محبت کے پیغام کو عام کرنے کے لئے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دیگر برادران وطن کو واقف کروانے اور نئی نسل کو اسوہ حسنہ کی روشنی میں ڈھالنے کے عزم کا اظہار کیا ہےKhwaja Gareeb Nawaz Association

نئی نسل کو اسوہ حسنہ کی روشنی میں ڈھالنے کے عزم
نئی نسل کو اسوہ حسنہ کی روشنی میں ڈھالنے کے عزم

حیدرآباد:میڈ یاپلس آڈیٹوریم میں گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ اسوسی ایشن کے سکریٹری محمد یوسف عمر انصاری نے کہا کہ حضرت غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ نے سرزمین ہندوستان پر اتحاد، یکجہتی ، بھائی چارگی ، رواداری، پیار ومحبت کا پیغام عام کیا تھا۔ ان ہی کے مشن کو آگے بڑھانے کا کام کیا جارہا ہے ۔Khwaja Gareeb Nawaz Association On Reaction Eid milad Un Nabi Preparation

نئی نسل کو اسوہ حسنہ کی روشنی میں ڈھالنے کے عزم

انہوں نے کہا کہ خواجہ غریب نواز ویلفیر اسوسی ایشن کا تعارف کرتے ہوئے بتایا کہ جب بھی طبقے یا فرقے کی جانب سے کسی کے مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچانے اور دل آزاری کی کوشش کی گئی تو اس اسوسی ایشن نے اس کا مقابلہ کیا۔ وسیم رضوی عرف جتیندر تیاگی نے جب قرآن میں تحریک کی اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرتے ہوئے کتاب لکھی تھی تو اسوسی ایشن اس کے خلاف الہ آباد سے رجوع ہوئی جس نے اس کتاب پر پابندی عائد کی ۔

اسی طرح حیدرآباد کے ایک ایم ایل نے شان رسالت میں گستاخی کی تو غریب نواز ویلفیر ارسوی ایشن نے 6 ستمبر کو تلنگانہ ہائی کورٹ میں اس کے خلاف ریٹ داخل کی ۔ حضرت خواجہ غریب نواز وبلغیر اسوسی ایشن حکومت تلنگانہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے شکر یہ ادا کرتی ہے کہ اس نے گستاخ ایم ایل اے کے خلاف سخت کاروائی کی ۔حکومت تلنگانہ اور اس کے چیف منسٹر مسلم دوست اور سیکولرشخصیت کے طور پر مہشور ہیں ۔ چنانچہ اسوسی ایشن نے سے اپیل کرتی ہے کہ وہ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں مذہبی دل آزاری دتو مین پر پابندی کا قانون منظور کرے۔

یہ بھی پڑھیں:Jalse e Rahmat Alam Press Meet جلسہ یوم رحمتہ للعٰلمینؐ اور جلسہ یوم صحابہؓ کے انعقاد کی تیاریاں

انہوں نے کہاکہ اسوسی ایشن نہ صرف حکومت تلنگانہ بلکہ ہندوستان کی ہر ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت سے بھی مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ایسا سخت قانون منظور کرے کہ جس کی رو سے کوئی بھی کسی بھی مذہب کی توہین نہ کر سکے۔ جب تک قانون کا ڈر نہ ہو اس وقت تک مذہبی توہین کے واقعات پیش آتے رہیں گے ۔ پریس کانفرنس میں عبدالوحید قادری صدر تلنگانہ چیا پر ،سید حسن پیر قادری صد اندھرا پردیش یونٹ اور شیخ محد حنیف سکریٹری آندھرا پردیش بھی موجود تھے ۔Khwaja Gareeb Nawaz Association On Reaction Eid milad Un Nabi Preparation

ABOUT THE AUTHOR

...view details