اردو

urdu

ETV Bharat / state

KCR Not to Receive Modi at Airport: کے سی آر تیسری بار مودی کا استقبال نہیں کریں گے

دلچسپ بات یہ ہے کہ تلنگانہ کے وزیراعلی کے سی آر نے اپوزیشن کے صدارتی امیدوار یشونت سنہا کا بیگم پیٹ ہوائی اڈے پر شاندار استقبال کیا جبکہ پی ایم مودی اسی ہوائی اڈے پر اتریں گے۔ مگر وہ وزیراعظم کا استقبال نہیں کریں گے۔ KCR Not to Receive Modi at Airport

By

Published : Jul 2, 2022, 12:48 PM IST

کے سی آر تیسری بار مودی کا استقبال نہیں کریں گے
کے سی آر تیسری بار مودی کا استقبال نہیں کریں گے

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ چھ ماہ میں تیسری بار حیدرآباد میں وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال نہیں کریں گے۔ وزیراعظم جو آج حیدرآباد پہنچنےوالے ہیں، دو روزہ بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ KCR Not to Receive Modi at Airport - دلچسپ بات یہ ہے کہ کے سی آر نے اپوزیشن کے صدارتی امیدوار یشونت سنہا کا بیگم پیٹ ہوائی اڈے پر شاندار استقبال کیا جبکہ پی ایم مودی اسی ہوائی اڈے پر اتریں گے۔ کے سی آر نے 18 جولائی کو ہونے والے آئندہ صدارتی انتخابات میں سنہا کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: BJP Executive Meeting Held in Hyderabad: حیدرآباد میں بی جے پی کی ایگزیکٹیو میٹنگ آج شروع ہوگی

وزیر اعظم کی آج آمد کے موقع پر صرف ایک ریاستی وزیر ان کے استقبال کے لیے ایرپورٹ پر موجود رہے گا۔ پی ایم کے اس سے قبل کے دورے کے دوران کے سی آر بنگلورو گئے تھے۔ پی ایم مودی انڈین اسکول آف بزنس (آئی ایس بی) کی 20ویں سالانہ تقریبات میں شرکت کے لیے ریاست کا دورہ کیا تھا۔ اس سال فروری میں کے سی آر وزیر اعظم کے دورہ حیدرآباد کے دوران غیر حاضر رہے تھے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دو روزہ قومی ایگزیکٹو میٹنگ آج حیدرآباد میں شروع ہوگی۔ حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں ہونے والی میٹنگ میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، 19 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور بی جے پی کے دیگر سینئر رہنما شرکت کریں گے۔ پی ایم مودی میٹنگ میں شرکت کریں گے اور توقع ہے کہ وہ اتوار کو نیشنل ایگزیکٹو سے خطاب کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details