شہر حیدرآباد چہار دنگ عالم میں اپنی مہمان نوازی اور کھانوں کے انواع و اقسام کے لحاظ سے مشہور ہے۔
عوام کی معصومیت اور دریا دلی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ کشمیری دھوکےباز گھر گھر گھوم کر خود کو مظلوم کشمیری اور مصیبت زدہ قرار دیتے ہوئے فرضی آپ بیتی سنا کر عوام کی ہمدردی اور اچھا خاصا روپیہ بٹور لیتے ہیں۔
خود کو کشمیری بتاتے ہوئے عوام کو ٹھگنے والے یہ پیشہ ور بھکاری ٹولہ خود کو عزت دار گھرانے سے بتاتے ہوئے گھر گھر جا کر بھیک مانگتے ہیں۔
یہ ٹولہ سال بھر بھارت کی مختلف ریاستوں میں گشت کرتے ہوئے اسی کام میں مصروف رہتا ہے۔
یہ اتنے چالاک اور منصوبہ بند ہوتے ہیں کہ ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی جاتی ہے جس سے عوام جذباتی ہو کر ان کی امداد کے لیے دوڑ پڑتے ہیں اور دیگر کو بھی ان کی مدد کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔