بالی ووڈ کے اداکار ریتک روشن کی جانب سے چار سال قبل درج کرائے گئے کیس کو کرائم انٹیلی جنس یونٹ میں منتقل کرنے کے بعد کنگنا نے ایک بار پھر ریتک روشن کو نشانہ بنایا ہے۔ کنگنا نے ٹویٹ کرکے ریتک سے پوچھا کہ وہ کب تک ایک چھوٹے سے معاملے پر روتے رہیں گے؟
ریتک پر طنز کرتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ وہ آگے بڑھنا نہیں چاہتے ہیں۔
کنگنا کا ریتک سے سوال؟ کب آپ رونا چھوڑیں گے کنگنا نے ٹویٹ کیا ، 'اس کا رونا پھر شروع ہوگیا۔
ان کے طلاق کو بہت طویل عرصہ ہوچکا ہے لیکن وہ اس سے آگے نہیں نکلنا چاہتے ہیں۔
وہ کسی خاتون کو ڈیٹ کرنا نہیں چاہتے ہیں، جب بھی میں اپنی ذاتی زندگی میں آگے بڑھنے کی ہمت پیدا کرتی ہوں تو وہی ڈرامہ دوبارہ شروع ہوجاتا ہے۔
چھوٹے چھوٹے معاملات میں ریتک کب تک یہ سب کریں گے؟
کنگنا نے ہریتک سے پوچھا ،کب آپ چھوٹے سے معاملے پر رونا چھوڑیں گے؟ کنگنا کے ٹویٹ کے بعد ریتک روشن نے اب تک کسی طرح کا ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ ریتک، کنگنا کو کیا جواب دیں گے یا ان کے خلاف خاموشی سے اپنی کاروائی جاری رکھیں گے۔
کنگنا کے اس ٹوئٹ پر رتیک روشن کا کوئی ردعمل ابھی تک نہیں آیا ہے۔