اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kavita Takes Oath as MLC: کویتا نے ایم ایل سی کا حلف لیا - تلنگانہ کی خبریں

کویتا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج انھوں نے کاما ریڈی اور نظام آباد ضلع کے ایم ایل سی Kamareddy, Nizamabad MLC کے طور پر حلف لیا۔ 'میں لوکل باڈیز کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنھوں نے مجھ پر یقین کیا اور مجھے امیدوار بنایا۔'

کویتا نے ایم ایل سی کا حلف لیا
کویتا نے ایم ایل سی کا حلف لیا

By

Published : Jan 19, 2022, 3:48 PM IST

حیدرآباد: ٹی آر ایس پارٹی کی رہنما TRS Leader اور وزیراعلی تلنگانہ کی دختر کلواکنٹلہ کویتا نے رکن قانون ساز کونسل کے طور پر بدھ کے روز حلف لیا۔ پروٹیم چیئرمین امین الحسن جعفری Pro-tem Chairman Aminul Hasan Jafri نے انھیں ایم ایل سی کا حلف دلایا۔ Kavita Takes Oath as MLC

اس ضمن میں کویتا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج انھوں نے کاما ریڈی اور نظام آباد ضلع کے ایم ایل سی کے طور پر حلف لیا۔ 'میں لوکل باڈیز کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنھوں نے مجھ پر یقین کیا اور مجھے امیدوار بنایا۔'

اس موقع پر انھوں نے اپنے والد اور وزیر اعلی تلنگانہ کے سی آر کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ کویتا 2014 سے 2019 تک نظام آباد کی رکن پارلیمان رہ چکی ہیں۔2019 کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار ڈی اروند نے انھیں شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Telangana School, Colleges Closed Till January 30: تلنگانہ میں تعلیمی اداروں کو تعطیلات میں 30 جنوری تک توسیع

ABOUT THE AUTHOR

...view details