اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress MLA Angry on Party: جگاریڈی کو کانگریس نہ چھوڑنے کا مشورہ - تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ اسمبلی میں حلقہ سنگاریڈی کی نمائندگی کرنے والے جگاریڈی کچھ وقت سے پارٹی کی ریاستی قیادت سے ناراض Congress MLA Angry on State Leadership ہیں۔

جگاریڈی کو کانگریس نہ چھوڑنے کا مشورہ
جگاریڈی کو کانگریس نہ چھوڑنے کا مشورہ

By

Published : Feb 19, 2022, 9:05 PM IST

تلنگانہ کانگریس کے ناراض رہنما جئے پرکاش ریڈی جو جگاریڈی کے نام سے مشہورہیں سے پارٹی نہ چھوڑنے کی خواہش کرتے ہوئے ایک لیڈر ان کے پیروں پر گرپڑا۔ Jagareddy Advised not to Leave Congress اس واقعہ کی تصاویردیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق تلنگانہ اسمبلی میں حلقہ سنگاریڈی Sanga Reddy Constituency کی نمائندگی کرنے والے جگاریڈی کچھ وقت سے پارٹی کی ریاستی قیادت سے ناراض ہیں۔ان کی پارٹی چھوڑنے کی اطلاعات کے ساتھ ہی کانگریس کے سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راو، ناراض لیڈر جگاریڈی کی قیامگاہ پہنچ گئے اور ان کو مشورہ دیا کہ وہ کانگریس کو نہ چھوڑیں اور پارٹی میں رہتے ہوئے ہی ناانصافی کی لڑائی لڑیں۔اس پر جگاریڈی نے ان سے کہاکہ وہ پارٹی کارکنوں سے بات کرتے ہوئے ان کو جواب دیں گے۔

اس موقع پر تلنگانہ پردیش کانگریس کے سکریٹری بی کشن،جگاریڈی کے پیروں پر گرپڑے اور ان سے خواہش کی کہ وہ کسی بھی صورت میں پارٹی کو نہ چھوڑیں۔جگاریڈی نے واضح کیاکہ ان کی شخصیت کو متاثر کرنے کے لئے بعض افراد سازش کررہے ہیں۔جگاریڈی نے گذشتہ روز ویڈیو بناتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے پارٹی کے لئے کافی کام کیا ہے تاہم ان کی بے عزتی کی گئی۔اسی لئے انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے ویڈیو میں کہاتھا کہ وہ پارٹی ہائی کمان کو اپنا مکتوب استعفی پیش کریں گے۔اسی دوران ہنمنت راو نے واضح کیاکہ سوشیل میڈیا پر جگاریڈی کے خلاف جھوٹی تشہیر کی جارہی ہے۔


یو این آئی


For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details