حیدرآباد میں تھلسمیا اسکل سوسائٹی کئی برسوں سے مریضوں کو مفت میں دوائی اور خون کے عطیات کا انتظام کرتی آ رہی ہیں۔ اسی دوران آزاد خدمت فاونڈیشن بھی ان مریضوں اور ان کے سرپرستوں کی مدد کے لیے آگے آئی ہے۔
فاؤنڈیشن کے صدر محمد اکرم علی (ابو ائمیل) پچھلے دو ماہ سے روزانہ تھلسمیا کے مریضوں اوران کے تیمارداروں میں 100 سے زیادہ لوگوں کو کھانا کھلا رہے ہیں۔ محمد اکرم علی نے کہا کہ تھلسمیا کے مریض ریاست و برونی ریاست سے آتے ہیں۔ ان کے ساتھ سرپرست بھی ہوتے ہیں۔ انہوں نے تھلسمیا اسکیل سوسائٹی سے معاہدہ کیا ہے کہ وہ تاحیات ان لوگوں کے لیے کھانے کا اہتمام کریں گے۔