اردو

urdu

ETV Bharat / state

Telangana New Secretariat تلنگانہ کے نئے سکریٹریٹ کی افتتاحی تقریب آج

تلنگانہ حکومت کی جانب سے تعمیر کیے گئے نئے سکریٹریٹ کا افتتاح آج وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 30, 2023, 9:29 AM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے نئے سکریٹریٹ کا آج 30 اپریل 2023 کو وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راو کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آئے گا۔ آج دوپہر ایک بج کر 20 منٹ پر وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو نئے سکریٹریٹ میں داخل ہوں گے۔ یہ سکریٹریٹ کانفرنس ہال، وزٹرس لاونج، ڈائننگ ہال سمیت دیگر سہولیات سے آراستہ ہیں۔ نئے سکریٹریٹ میں نئے نئے فن تعمیر کی جھلکیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ وزیراعلیٰ چندر شیکھر راو نئے سکریٹریٹ کے افتتاح کے لیے آج دوپہر ایک بجے سکریٹریٹ پہنچیں گے۔ خصوصی پوجا کے بعد وزیراعلیٰ اپنے چیمبر میں ایک خاص وقت پر داخل ہوں گے اور اپنی کرسی پر بیٹھیں گے۔ وزیراعلیٰ کا چیمبر نئے سکریٹریٹ کی چھٹویں منزل پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اپنے چیئر پر براجمان ہونے کے بعد وزیراعلیٰ رسمی طور پر انتظامیہ کا کام شروع کریں گے اور ایک فائل پر دستخط بھی کریں گے۔ وزراء اور دیگر کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ جب وزیر اعلیٰ کرسی پر بیٹھیں گے تو وہ ان کے ساتھ نہ جائیں۔ دراصل، چیف سکریٹری، وزراء اور دیگر عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دوپہر 1.58 بجے تا 2.04 بجے کے درمیان متعلقہ چیمبروں میں اپنی اپنی نشستوں براجمان ہوجائیں۔سنہ 2014 میں تلنگانہ کے بعد ریاست کا عہدہ سبنھالتے ہوئے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راو پہلی مرتبہ نئے سکریٹریٹ سے کام کریں گے۔ نئے سکریٹریٹ کا نام ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے نام پر رکھا گیا ہے۔

افتتاح کے موقع پر سیکرٹریٹ کے احاطہ کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ عمارت میں بقیہ کام مکمل کرنے کے لیے بڑی تعداد میں کارکنان موجود ہیں۔ عمارت کے اطراف کو صاف ستھرا رکھا گیا ہے۔ تمام لفٹیں کمیشن اور چیک کی جارہی ہیں۔ لان کے مختلف حصوں میں رنگ برنگے پھولوں کے گملے سجائے گئے تھے۔ مرکزی دروازوں کو پھولوں سے سجایا گیا ہے۔ ٹریفک پابندیوں کے پس منظر میں پروگرام میں آنے والے قانون ساز اسمبلی، قانون ساز کونسل کے اسپیکر، ریاستی وزراء، ایم ایل ایز اور اعلیٰ عہدیداروں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کا ویدک منتروں کے ساتھ مین گیٹ پر، کچھ کو ہوم شالہ میں، کچھ کو داخلی دروازے پر اور کچھ اسکالرس کو وزیر اعلی کے دفتر میں ان کا استقبال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :Telangana Secretariat تلنگانہ سکریٹریٹ کا نوے فیصد سے زیادہ تعمیراتی کام مکمل

ABOUT THE AUTHOR

...view details