اس اجلاس میں ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد میں جماعت اسلامی ہند کے تمام مکاتب و فکر کے علماء و مشائخین و دانشوروں نے شرکت کی اور اپنی آراء کا اظہار کیا۔
بابری مسجد کیس: حیدرآباد کے مسلم دانشوروں کا اہم اجلاس
رواں ہفتے بابری مسجد ملکیت سے متوقع فیصلے کے پیش نظر ملک بھر میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام مسلم علماء و دانشوروں کا ایک اہم اجلاس حیدرآباد میں منعقد کیا گیا۔
بابری فیصلے کے ضمن میں حیدرآباد کے مسلم دانشوروں کا اہم اجلاس
اجلاس میں شرکت کرنے والوں نے امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے قرارداد منظور کی اور تمام مساجد کے ائمہ سے اپیل کی کہ وہ کل جمعہ کے بیان میں عوام کو امن کی برقراری کی نصیحت کریں۔
اس موقع پر علماؤں نے ملک و ریاست کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کے بابری مسجد ملکیت معاملے میں اگر موافق فیصلہ آئے تو جشن منانے سے گریز کریں اور موافق فیصلہ نہ آئے تو مایوس ہونے کے بجائے معاملے کو اللہ کے سپرد کریں اور کھلے عام ناراضگی کا اظہار نہ کریں۔
TAGGED:
مسلم دانشوروں کا اہم اجلاس