حکومت نے حسین ساگر میں گنیش وسرجن سے متعلق ہائی کورٹ کے احکام پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر انیمل ہسبینڈری سرینواس یادو نے بتایا کہ حسین ساگر میں وسرجن پر ہائی کورٹ کا فیصلہ گنیش فیسٹول کے ایک دن قبل آیا اور عمل کےلیے حکومت کے پاس مناسب وقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں درخواست نظر ثانی داخل کرکے مہلت کی اپیل کی جائےگی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہاوز موشن پٹیشن دائر کریگی۔ ہائی کورٹ سے وسرجن کی موجودہ روایت کو برقرار رکھنے کی اپیل کی جائے گی۔ حسین ساگر میں پلاسٹر آف پیرس کی مورتیوں کے وسرجن کے خلاف احکام جاری کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹول کے سلسلہ میں مورتیاں منڈپوں میں پہنچ چکی ہیں۔ حکومت اور عوام کےلیے فوری متبادل انتظامات کرنا ممکن نہیں ہے۔