اردو

urdu

ETV Bharat / state

موسم گرما میں قدرت کا تحفہ منجل - پھلوں

ہر موسم کی اپنی خصوصیات ہیں اور ہر موسم کے اپنے مزیدار پھل ہیں، قدرت نے تمام پھلوں کو ہر موسم کے لحاظ سے بنایا ہے۔ موسم گرما کے دوران بازار میں پھلوں کے بادشاہ آم کا دبدبہ ہوتا ہے۔ لیکن ایک ایسا پھل بھی ہے، جسے اس موسم میں آم پر بھی سبقت حاصل ہے اور وہ ہے منجل۔

موسم گرما میں قدرت کا تحفہ منجل، متعلقہ تصویر

By

Published : May 4, 2019, 8:42 AM IST

اس کی پیداوار سیندھی کے جھاڑ سے ہوتی ہے۔ موسم گرما کے دوران یہ مشروب منجمد ہو کر منجل کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

موسم گرما میں قدرت کا تحفہ منجل، متعلقہ ویڈیو

یہ پھل گرما میں ایک نعمت سے کم نہیں ہے جو پیٹ کی گرمی کو دور کرنے میں بے حد مفید ہے۔ چھوٹے ہوں یا بڑے لوگ اسے بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ ایک دور ہوتا تھا کہ اس کے درخت ہوا کرتے تھے، لیکن بڑھتی آبادی کے باعث یہ درخت شہروں سے معدوم ہوگئے۔

جس کی وجہ سے ہر برس یہ پھل مہنگا ہوتا جارہا ہے۔ آج کل بازار میں اس کی قیمت 60 روپے سے 80 روپے فی درجن ہے۔ اس کے باوجود عوام مہنگائی کی پرواہ کے بغیر اسے کافی رغبت کے ساتھ کھاتی ہے اور یہ پھل پورے سال میں صرف 40 دن ہی دستیاب ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details