کوویڈ۔19 کے خلاف نبردآزما محکمہ صحت کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آج صبح انڈین ایئرفورس کے ہیلی کیاپٹرز نے حیدرآباد کے گاندھی ہسپتال پر بھول برسائے جبکہ ہسپتال کے احاطہ میں ڈاکٹرز، طبی و صفائی عملہ کے علاوہ پولیس اہلکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
آج صبح ساڑھے دس بجے چیتک ہیلی کیاپٹرکے ذریعہ گاندھی ہسپتال کے احاطہ میں پھولوں کی بارش کی گئی اور کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے بہادروں کا شکریہ ادا کیا گیا۔