اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: حفظانِ صحت اور ہماری ذمہ داریاں

دکن پارک واکرز اسوسی ایشن کے زیراہتمام اتوار کے روز شہر حیدرآباد کے مشہور ومعروف ڈاکٹرشعیب احمد خان نے گردوں کی کارکردگی و امراض پر خصوصی لکچر دیا۔

By

Published : Jul 26, 2021, 4:54 PM IST

Updated : Jul 26, 2021, 6:15 PM IST

حیدرآباد: حفظانِ صحت اور ہماری ذمہ داریاںحیدرآباد: حفظانِ صحت اور ہماری ذمہ داریاں
حیدرآباد :حفظان صحت اور ہماری زمہ داریاں

انہوں نے ذیابیطس (شوگر) پر کیسے کنٹرول کریں اور اس کے لیے ڈائیٹ و دیگر امور سے متعلق اہم اور جامع تفصیلات سے واقف کروایا۔

واکرز نے ڈاکٹر شعیب احمد خان سے صحت کے متعلق سوالات کئے اور انہوں نے اطمینان بخش جوابات بھی دیئے۔ اس سیشن میں زیادہ تر گردوں کے امراض اور شوگر کے امراض سے متعلق سوالات کئے گئے۔

حیدرآباد: حفظانِ صحت اور ہماری ذمہ داریاں

جسم میں کچھ اعضاء انتہائی اہم ہیں، جن میں سے ایک گردے ہیں۔ جسم سے تمام فضلے اور زائد مائع کو خارج کرنے سے لے کر جسم میں ریڈ بلڈ سیل (آر بی سی) کو صحیح مقدار میں تیار کرنے تک گردے جسم کی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔لیکن کیا ہم اپنے گردہ کی دیکھ بھال بالکل ویسے ہی کرتے ہیں جیسا کہ ہم دیگر عضو کا کرتے ہیں؟ اور اگر آپ کا جواب نہیں ہے تو آج ہم گردوں کی اہمیت اور ان کا خیال رکھنے کے طریقہ سے متعلق ضروری جانکاری سے دیں گے۔

گردوں کی حفاظت کے بنیادی مقاصد یہ ہیں۔

  • ہمارے گردوں کے بارے میں شعور و آگہی اجاگر کروانا ہوتا ہے کہ بلند فشار خون اور ذیابیطیس کرونک کڈنی ڈیزیز کے لیے اہم خطرہ ہے۔
  • اس دن کا مقصد ہائی بلڈ پریسر اور ذیابطیس والے مریضوں کو باقاعدہ طبی جانچ کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
  • گردوں کے امراض سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدام سے متعلق شعور اجاگر کرنا۔
  • تمام طبی پیشہ ور افراد میں سی کے ڈے سے پیدا ہونے والے خطرہ اور ان خطرات کو کم کرنے میں ان کے کلیدی کردارے کے بارے میں انہیں آگاہ کروانا، خاص طور پر زیادہ آبادی والے علاقے میں شعور اجاگر کرنا۔
  • گردوں کے خراب ہونے پر (پیوندکاری) ٹرانسپلانٹیشن کے آپشن کو اپنانا اور اعضاء کا عطیہ کرنا۔

گردے کے اہم افعال

گردے کی صحت بہت ضروری ہے کیونکہ وہ خون سے زہریلے اور زائد معائع کو جسم سے باہر خارج کرنے میں مدد کرتےہیں، ساتھ میں یہ بلڈ پریسر کو قابو رکھنے اور ریڈ بلڈ سیل تیار کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ ہماری ہڈیوں کی صحت بھی ہمارے گردوں پر منحصر ہے۔ اس طرح سے تمام فصلے کو باہر خارج کرنے، ہماری مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے۔

کرونک کڈنی ڈیزیز

سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اور پرویننشن (سی ڈی سی) کے مطابق سی کے ڈی ایک ایسی حالت ہے، جو گردوں کو بردی طرح سے نقصان پہنچاتی ہے، جسی کی وجہ سے گردہ کی کارگردگی سست ہوجاتی ہے اور وہ خون کی صفائی اس طرح سے نہیں کرپاتا، جیسا کہ اسے کرنا چاہیے۔اس کے نتیجے میں خون کی کمی، ہڈیوں کی کمزوری، ناقص غذائی صحت اور اعصابی نقصان جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ یہ بیماری دیگر صحت کے مسائل جیسے دل کی بیماری اور فالج کا سبب بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:حیدرآباد: تاریخی عمارت محبوب منشن جزوی طور پر منہدم

اس دوران ڈاکٹر شعیب احمد خان نے صحت و تندرستی کیسے قائم رکھیں اس کے اجزاء پر محیط مختلف سوالات کے جوابات دیئے اس دوران سامعین کی کثیر تعداد موجود تھی-

Last Updated : Jul 26, 2021, 6:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details