اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہتھنی کو پٹاخے کھلانے والے کی شناخت بتانے پر انعام - ہتھنی کو انناس

کیرالہ میں حال ہی میں حاملہ ہتھنی کو انناس میں پٹاخہ بھرکر کھلانے سے اس کی موت کے معاملے میں حیدرآباد شہر کے یونائیٹڈ فیڈریشن آف ریزیڈینشیل ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اس میں ملوث بدمعاشوں کی شناخت بتانے والے کو دو لاکھ روپے کے انعام کی پیشکش کی ہے۔

بدمعاشوں کی شناخت بتانے والے کو دو لاکھ روپے کا انعام
بدمعاشوں کی شناخت بتانے والے کو دو لاکھ روپے کا انعام

By

Published : Jun 4, 2020, 10:34 PM IST

ایسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل بی ٹی شری نواس نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’میں اس شخص کو دو لاکھ روپے کی پیشکش کرنا چاہتا ہوں جو ان بدمعاشوں کے بارے میں جانکاری دے گا جنہوں نے حاملہ ہتھنی کو انناس میں بھرکر پٹاخے کھلائے۔‘‘

واضح رہے کہ کیرالہ کے کوچی میں کچھ لوگوں نے انسانیت کو شرم سار کرتے ہوئے ایک ہتھنی کو انناس میں بھرکر پٹاخے کھلادیئے۔ یہ پٹاخے ہتھنی کے منھ میں پھٹ گئے۔ جس سے ہتھنی کے ساتھ ساتھ اس کے پیٹ میں پل رہے بچے کی بھی موت ہوگئی تھی۔

اس قابل نفرت کام کی پورے ملک کی اہم شخصیتوں اور فلم سے منسلک لوگوں نے مذمت کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details