اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: جگت گری گٹہ علاقہ میں چوری کی دو وارداتیں - تلنگانہ کی خبریں

امبیڈکر نگر میں چور ایک مکان کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوئے اور تقریباً 80 ہزار روپئے کی چوری کرلی۔ ساتھ ہی سری رام نگر کے ایک مندر میں بھی چوری کی گئی۔

حیدرآباد: جگت گری گٹہ علاقہ میں چوری کی دو وارداتیں
حیدرآباد: جگت گری گٹہ علاقہ میں چوری کی دو وارداتیں

By

Published : Jul 26, 2021, 10:17 PM IST

حیدرآباد کے جگت گری گٹہ علاقہ میں چوری کی دو وارداتیں پیش آئیں۔ امبیڈکر نگر میں چور ایک مکان کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوئے اور تقریباً 80 ہزار روپئے کی چوری کرلی۔ ساتھ ہی سری رام نگر کے ایک مندر میں بھی چوری کی گئی۔

اس مندر میں رکھی مورتیوں سے تقریباً ایک کیلو نقروی زیورات کی چوری کرلی گئی۔ یہ واردات قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگئی۔

ایک گھنٹہ میں چوری کی یہ دو وارداتیں پیش آئیں۔ ان وارداتوں کے سلسلہ میں مقامی افراد نے پولیس سے شکایت کی جس کے بعد پولیس نے اس علاقہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا مشاہدہ کیا جس پر اس واردات کے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہونے کی نشاندہی ہوئی۔

پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا اور سی سی ٹی وی فوٹیجس کی بنیاد پر چوروں کی تلاش شروع کردی۔ ان فوٹیجس میں دکھایا گیا کہ رات دیر گئے یہ واردات پیش آئی جس میں دو چور ملوث ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details