اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: مکہ مسجد میں نماز تراویح نہیں ہوگی

حیدر آباد میں واقع تاریخی مکہ مسجد میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد جمعہ کی نماز میں محض پانچ مصلیان ہی شامل ہو رہے ہیں کیوںکہ حکومت کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ مسجدوں میں نماز کے لیے جمع ہونے سے گریز کریں۔

مکہ مسجد میں نماز تراویح نہیں ہوگی
مکہ مسجد میں نماز تراویح نہیں ہوگی

By

Published : Apr 17, 2020, 5:14 PM IST

جمعہ کا دن ہونے کی وجہ سے مکہ مسجد کے آس پاس زبردست سکیورٹی انتظامات دیکھے گئے۔

مولانا حافظ محمد رضوان قرشی، ویڈیو

مکہ مسجد کے خطیب و امام مولانا حافظ محمد رضوان قریشی نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں مکہ مسجد میں چوتھی جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ تاریخی مکہ مسجد میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد جمعہ کی نماز میں پانچ مصلیان ہی شرکت کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ مولانا نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر اس مرتبہ مکہ مسجد میں نماز تراویح کا اہتمام نہیں کیا جائے گا اور لوگ رمضان المبارک میں بھی اپنے اپنے گھروں میں ہی عبادات کریں، اس کے علاوہ افطار پارٹی سے بھی گریز کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details