اردو

urdu

ETV Bharat / state

عوام کووڈ کے رہنمایانہ خطوط پر عمل پیرا ہیں۔ انجنی کمار

حیدرآباد کے مشہور مارکیٹ میں سے ایک معظم جاہی مارکٹ چوراہے پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے کورونا وائرس کے تئیں بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔

حیدر آباد
حیدر آباد

By

Published : May 27, 2021, 6:47 PM IST

حیدرآباد کے کمشنر پولیس انجنی کمار کا کہنا ہے کورونا وائرس سے تحفط کے لئے نافذ کئے گئے لاک ڈاون کے دوران عوام کی مسلسل حمایت ملی ہے ۔ اور اسی کا یہ نتیجہ ہے کہ لاک ڈاون کے دوسرہ ہفتے میں شہر میں کورونا وائرس کے کیسیز میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ جس کے لئے وہ شہریوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ تاہم خطرہ ابھی ٹلہ نہیں ہے۔

کمشنر پولیس انجنی کمار


حیدر آبا کے کمشنر پولیس انجنی کمار نے دو دن قبل حیدرآباد کے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ لاک ڈاؤن اور کورونا کے پیش نظر جاری کردہ رہنمایا نہ خطوط پر عمل آوری کو یقیقنی بنائیں ۔اس ایپل کے بعد سے عوام کی جانب سے حوصلہ افزا ردعمل سامنے آیا ہے۔


کمشنر پولیس انجنی کمار سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم رہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ حیدرآباد میں ایک کروڑ سے زائد افراد لاک ڈاؤن کے دوران حکومت کی جا نب سے جاری کردہ گائیڈ لائنس پر عمل پیرا ہیں ۔تاہم چند افراد گائیڈ لائنس پس پشت ڈال رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سٹی پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے 60 ہزار معاملات درج کئے۔ ان معاملات میں عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف 2590، سماجی فاصلہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 380، رات کے وقت کرفیو کی خلاف ورزی پر 4086 سمیت دیگر معاملات درج کئے گئے ہیں ۔

۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کی شروعات سے لے کر اب تک پولیس نے 1,65000 سے زائد معاملات درج کئے ہیں۔

انہوں نے کہ کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے نافذ کے گئے لاک ڈاون کے اصولوں پر عمل آوری یہ صرف پولیس اہلکاروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری اس مہم اپنا تعاون دے کر اس عالمی وبا کا مقابلہ کرنا ہے


ABOUT THE AUTHOR

...view details