اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: علما اور اعلیٰ حکام کی میٹنگ کے بعد محرم منانے کا فیصلہ ہوگا

وقف بورڈ چیئرمین محمد سلیم کے مطابق بی بی کے جلوس کے لیے علما اور پولیس کے اعلی عہدے داروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں اس برس کے محرم اور جلوس کو لے کر بات چیت ہوگی۔

Hyderabad: The decision to observe Muharram will be taken after a meeting of scholars and high officials
حیدرآباد: علما اور اعلیٰ حکام کی میٹنگ کے بعد محرم منانے کا فیصلہ ہوگا

By

Published : Aug 27, 2020, 5:16 PM IST

تاریخی شہر حیدرآباد میں محرم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ قطب شاہی دورحکومت کے بادشاہ محمد قلی قطب شاہ نے ساڑھے چار سو سال قبل تاریخی بی بی کے علم کے جلوس کا آغاز کیا تھا۔ اس جلوس میں لاکھوں عقیدت مند شریک ہوتے ہیں۔

حیدرآباد: علما اور اعلیٰ حکام کی میٹنگ کے بعد محرم منانے کا فیصلہ ہوگا

تاریخی بی بی کا علم ڈبل پورہ سے جلوس کی شکل میں مختلف محلہ جات سے ہوتا ہوا تاریخی چارمینار اور گلزار ہاؤس سے ہوتے ہوئے موسی ندی پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔ لکین اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے تلنگانہ ہائی کورٹ نے 10 محرم کو نکلنے والے تاریخی بی بی کے علم کے جلوس کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

اس ضمن میں تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین محمد سلیم نے بتایا کہ تاریخی بی بی جلوس کے سلسلے میں علماء دکن کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا جائے گا اس کے علاوہ سرکاری محکمہ جات سے بھی مشورہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام کے لیے تلنگانہ وقف بورڈ کی جانب سے 18 لاکھ روپے منظور کرتے ہوئے عاشورہ خانہ سبیل اور دیگر مساجد کو تقسیم کیے گئے ہیں، اور اگر مزید ضرورت پڑی تو اور رقم دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details