اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: چکن کی بڑھتی قیمتیں عام آدمی کے لیے پریشانی کا سبب

حیدرآباد میں چکن کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عام آدمی کے لئے مشکلات پیدا کررہی ہیں۔ ایک کلو چکن کی قیمت 280 روپے سے بڑھ کر 300 روپے ہوگئی ہیں۔

حیدرآباد: چکن کی بڑھتی قیمتیں عام آدمی کیلئے پریشانی کا سبب
حیدرآباد: چکن کی بڑھتی قیمتیں عام آدمی کیلئے پریشانی کا سبب

By

Published : Oct 20, 2021, 1:32 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں چکن کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عام آدمی کے لئے مشکلات پیدا کررہی ہیں۔ گزشتہ دوماہ سے چکن کی قیمتوں میں مزید اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ ایک کلو چکن کی قیمت 280 روپے سے بڑھ کر 300 روپے ہوگئی ہیں۔

ستمبر کے مہینے میں شراون ماس ہونے کی وجہ سے اس کی قیمتوں میں کمی کی توقع کی جارہی تھی تاہم اس کے باوجود چکن کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

شادی کے سیزن کے ساتھ، قیمت میں مزید اضافہ درج کیا گیا ہے۔ عام دنوں میں ریٹیل لائیو چکن کی قیمت 80 سے 100 روپے فی کلو تھی، لیکن اب اس کی قیمت 145 سے 150 روپے ہوگئی ہے۔ جاریہ سال چکن کی قیمتیں موسم گرما سے بڑھ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:وادی کشمیر میں عقیدت و احترام کے ساتھ عید میلاد النبی کا اہتمام

کورونا سے بچنے کیلئے چکن کھانے کی تشہیر پر کئی افراد نے خشک میوہ جات کے ساتھ چکن کا استعمال شروع کردیا تھا۔ اس سے چکن کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ جیسے جیسے پیداوار میں کمی اور خریداری میں اضافہ ہوا، قیمتیں بڑھ گئیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details