اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسانوں کو ان کا حق دیا جائے: موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس - زرعی قوانین کے خلاف احتجاج

تلنگانہ کسان فورم کے صدر سارا میتہوس نے کہا کہ ہم حکومت کے غیر جمہوری فیصلوں کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اس کے علاوہ کسانوں پر کئے گئے ظلم کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ کسانوں کو ان کا حق دیا جائے اور پولیس کسانوں کی حفاظت کا انتظام کرے۔

حیدرآباد: زرعی قوانین کے خلاف موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس کی پریس کانفرنس
حیدرآباد: زرعی قوانین کے خلاف موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس کی پریس کانفرنس

By

Published : Feb 2, 2021, 4:28 PM IST

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس کے صدر عبدالعزیز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی دارالحکومت دہلی میں 24 نومبر 2020 سے ہزاروں کی تعداد میں کسان، خواتین اور بچوں کے ساتھ شدید سردی اور بارش میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

حیدرآباد: زرعی قوانین کے خلاف موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس کی پریس کانفرنس

انہوں نے کہا کہ کسانوں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ کسانون کو ملنے والی بجلی پر سبسڈی برخاست کرنے کا جو بل پارلیمنٹ میں پاس ہوا ہے، اسے بھی قانونی شکل دینے سے پہلے منسوخ کیا جائے ورنہ اس کے نفاذ کے بعد بجلی کے اخراجات کسانو کے لئے ناقابل برداشت ہوں گے۔

وہیں اس موقع پر تلنگانہ کسان فورم کی صدر سارا میتہوس نے کہا کہ ہم حکومت کے اس غیر جمہوری فیصلوں کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اس کے علاوہ کسانوں پر کئے گئے ظلم کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسانوں کو ان کا حق دیا جائے اور پولیس کسانوں کی حفاظت کا انتظام کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ہنگامہ کے سبب راجیہ سبھا کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی

اس ضمن میں موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس 5 فروری کو تلنگانہ کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ کلکٹرس کو یادداشت پیش کی جائے گی اور ریاست تلنگانہ کے ذمہ داروں کو کسانوں کی اس جائز مانگوں کو قبول کرتے ہوئے تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے لئے مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details