اردو

urdu

By

Published : Oct 10, 2022, 12:42 PM IST

ETV Bharat / state

Rs 2.5 Crore Hawala Money Seized حیدر آباد پولیس نے حوالہ کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا، ڈھائی کروڑ رقم برآمد

جوبلی ہلز پولیس کے مطابق وجیا نگرم ضلع کے راجم منڈل کے رہنے والے بی رامو کے پی ایچ بی کالونی میں مقیم ہیں اور ایک پرائیویٹ کمپنی میں منیجر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ پولا ستیہ نارائنا نے انہیں جوبلی ہلز روڈ نمر 76 علاقہ کے رہنے والے ایک شخص سے 2.5 کروڑ روپے نقد لے کر بیگم بازار میں رہنے والے ایک حوالا تاجر للت کے حوالے کرنے کی ہدایت دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے تینوں افراد کو نقدی کے تھیلے سمیت گرفتار کرلیا۔ Over ₹2.49 crore unaccounted cash seized in Hyderabad

گرفتار
گرفتار

حیدرآباد پولیس نے 2.5 کروڑ روپے کی حوالاتی رقم ضبط کی اور اس معاملہ میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق وجیا نگرم ضلع کے راجم منڈل کے رہنے والے بی رامو کے پی ایچ بی کالونی میں مقیم ہیں، اور ایک پرائیویٹ کمپنی میں منیجر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ پولا ستیہ نارائنا نے اسے جوبلی ہلز روڈ نمر 76 علاقہ کے رہنے والے ایک شخص سے 2.5 کروڑ روپے نقد لے کر بیگم بازار میں رہنے والے ایک حوالا تاجر للت کے حوالے کرنے کی ہدایت دی۔ Over ₹2.49 crore unaccounted cash seized in Hyderabad

دوسری طرف للت نے گجرات اور راجستھان سے تعلق رکھنے والے سدھیر کمار ایشور لال پٹیل اور اشوک سنگھ سے کہا جو اس کے لیے کام بھی کرتے ہیں وہ نقد رقم لے آئیں۔ اس ترتیب میں یہ دونوں ہفتہ کی رات جوبلی ہلز روڈ نمبر 76 گئے اور رامو سے نقدی لے گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے تینوں افراد کو نقدی کے تھیلے سمیت گرفتار کرلیا۔ اس واقعہ میں للت اور پولا ستیہ نارائن مفرور ہیں۔ حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کیرالا میں 2 کروڑ 87 لاکھ کی حوالہ رقم برآمد

ABOUT THE AUTHOR

...view details