اردو

urdu

ETV Bharat / state

سفرمقدس کے نام پر رقم لوٹنے والا شخص گرفتار

حج اور عمرہ مفت میں کرانے کا تیقن دے کر لوگوں سے رقم لوٹنے والے شخص شیخ مصطفٰے محمد کوحیدرآباد پولیس نےگرفتار کیا۔

سفرمقدس کے نام پر رقم لوٹنے والا شخص گرفتار
سفرمقدس کے نام پر رقم لوٹنے والا شخص گرفتار

By

Published : Nov 5, 2020, 2:35 PM IST

حیدرآباد پولیس نے نقلی دبئی شیخ کو گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مفت میں حج اور عمرہ کرانے کا تیقن دے کر لوگوں سے رقم لوٹنے والے شخص شیخ مصطفٰے محمد کو پولیس نے گرفتار کیا۔

پولیس نےمذکورہ شخص اور اس کےساتھی خواجہ فہد علی،ایم کے عقیل،ایم کے منیر،ایم ڈی نعمان،تنویر،سمیر خان،صفدر خان کو گرفتار کیا۔ اور 1.75 لاکھ روپئے، کے علاوہ کووڈ کٹز ضبط کیے۔

مذکورہ شخص ریاست کیرل کے کننور سے تعلق رکھتا ہے اور وہ گزشتہ ماہ حیدرآباد آیا تھا،اس نے حیدرآباد میں لوگوں سے کہا کہ وہ دبئی میں ایک مذہبی تنظیم کا نمائندہ ہے۔ اس نے لوگوں سے کہا کہ وہ غریب مسلمانوں کو حج و عمرہ کے سفر پر لے جانے کے لیے یہاں آیا ہے۔ اور اس بار پرانے شہر حیدرآباد کی عوام کو سفر حج وعمرہ پر لے جانا طے پایا ہے۔

اس شخص نے پرانے شہر میں ایک دفترقائم کیا اور 500 روپئے لے کر لوگوں کے ناموں کا فرضی اندراج کیا۔ اس طرح تین دنوں میں 500 لوگوں نے یہاں اپنے ناموں کا رجسٹریشن کروایا۔اس کے علاوہ ہر ایک شخص سے مزید 2500 روپے کووڈ ٹیسٹ کےنام پروصول کیے۔

اس پورے عمل میں کچھ لوگوں کو شبہ ہوا اور انھوں نے حسینی علم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی، جس کے بعد پولیس نے منگل اور بدھ کے روزشیخ مصطفٰے محمد اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا سے متاثرہ خاتون نے تین بچوں کو جنم دیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details