اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسجد سے پانی کی قلت کو دور کرنے کا پیغام

کرہ ارض کے تین حصے میں پانی ہی پانی ہے اس کے باوجود آئے روز مختلف ممالک میں پانی کی قلت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ وجہ ہے زیر زمین پانی کی سطح میں گراوٹ۔

By

Published : Jul 13, 2019, 9:48 PM IST

مسجد سے پانی کی قلت کو دور کرنے کا پیغام

بھارت کی مختلف ریاستوں میں گزشتہ چند برسوں سے پانی کا شدید بحران پایا جارہا ہے رواں سال جنوبی ہند کو بھی آبی قلت کا سامنا ہے۔

مسجد سے پانی کی قلت کو دور کرنے کا پیغام

بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد کی باغ عامہ میں واقع مسجد کے احاطے میں زیر زمین پانی کی سطح میں اضافے کے لیے واٹر ہارویسٹنگ کا نظم کیا گیا ہے۔

اس کے لیے یہاں کئی گڈھے بنائے گئے ہیں جنہیں ایک ایسی نالی سے مربوط کیا گیا ہے جس سے وضو کا فاضل پانی اس میں پہنچتا ہے اور پانی اس میں جذب ہوکر زیر زمین آبی سطح میں اضافہ کرتا ہے جس کی وجہ سے پانی کی قلت کو کم کیا جا سکتا ہے۔

شاہی مسجد باغ عامہ کے امام احسن الحمومی نے ای ٹی وی بھارت کے ذریعے عوام کو پانی کے تحفظ کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے زمین کے تمام وسائل انسان کے لیے پیدا کئے ہیں۔ ان وسائل کی حفاظت ہر فرد پر فرض ہے اور اس کا اصراف گناہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی صحابہ کو پانی کے احتیاط کا حکم فرمایا اور اصراف سے منع کیا۔

احسن الحمومی نے مزید کہا کہ تمام مساجد انتظامیہ اور عوام کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے احاطوں میں اس طرح کے انجذابی گڑھے بنوا کر پانی کے زمین میں پہنچنے کے لیے راستہ بنائیں تاکہ آبی قلت پر قابو پایا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details