گزشتہ کئی روز سے حیدر آباد میں موسم کافی گرم تھا جس کی وجہ سے عوام پریشان تھی لیکن آج سہ پہر موسلادھار بارش ہونے کی وجہ سے موسم میں تبدیلی آئی اور عوام نے راحت کی سانس لی۔
بارش سے موسم خوشگوار، ویڈیو ایک جانب بارش کی وجہ سے گرمی سے نجات ملی ہے تو دوسری جانب سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے۔
عین اسکول کی چھٹی کے وقت بارش ہوئی اور سڑکوں پر پانی بھر جانے کی وجہ سے طلباء کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔
بارش کی وجہ سے جہاں گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی وہیں انتظامیہ کی لاپرواہی ایک مرتبہ پھر سے دیکھنے کو ملی۔
بارش کی وجہ سے پریشان عوام نے بتایا کہ بارش ہونے سے ماحول تغیر پذیر تو ہوا ہے لیکن سڑکوں پر پانی جمع ہو جانے کہ وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔