حیدرآباد کے راجندرنگر کے حیدرشاہ کوٹ علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چارافراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ بدھ کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔
زخمیوں میں سے دو لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ صبح کے اوقات میں کہرا حادثہ کی وجہ سمجھا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: کوکٹ پلی ڈگری کالج پر طلبہ اور اے بی وی پی کا احتجاج