حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے پرانا شہر حیدرآباد کے بنڈلہ گوڑہ کے ایک بیڈ تیار کرنے والے گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔ کل شب پیش آئے اس واقعہ میں گودام میں رکھا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نکل رہا تھا۔ گودام کے ورکرس کی جانب سے فائر انجن کو اس بات کی اطلاع دی گئی جس کے بعد دو فائر انجنوں نے وہاں پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ Fire at Bed Warehouse in Bandlaguda
بتایا جاتا ہے کہ اس واقعہ میں ایک شخص جھلس گیا جس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اس کی توثیق نہیں ہوسکی۔ اس واقعہ میں کافی زیادہ مالی نقصان ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی ہے۔